کسان کارڈ پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تصویر لگانے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین نے وکیل کی ثالثی کے ذریعے دائر کی ہے جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، صوبائی حکومت اور نواز شریف… شریف کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عوامی فنڈز ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں ہوسکتے، کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت کو نواز شریف کی تصویر والے کسان کارڈ جاری کرنے سے روکے، کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے پر اٹھنے والے اخراجات نواز شریف سے وصول کیے جائیں۔درخواست گزار نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ درخواست کے حتمی فیصلے تک کسان کارڈ کی چھپائی روکنے کا حکم دے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی زیر صدارت زرعی اصلاحات سے متعلق اجلاس میں نواز شریف کے لیے کسان کارڈ کی منظوری دی تھی۔
پاکستان
جرائم
کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کا قدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- by Daily Pakistan
- مارچ 30, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1603 Views
- 8 مہینے ago