پاکستان

کشمیر کی آزادی جہاد کے سوا ممکن نہیں ، حافظ نعیم الرحمان

کشمیر کی آزادی جہاد کے سوا ممکن نہیں ، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ قائداعظم نے فرمایا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری شہید ہوتے وقت وصیت کرتے ہیں ہمیں پاکستانی پرچم میں ہمیں قبر میں اتارا جائے، کشمیریوں کا مقدمہ اس طرح سے لڑا جائے جس کا تقاضا ہے،کشمیر کا جتنا حصہ ملا وہ جہاد سے ہی حاصل ہوا، مقبوضہ کشمیرجہاد سے ہی آزاد ہوگا، اس کے سوا کوئی طریقہ نہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت نریندر مودی سے تجارت کی پینگیں نہ بڑھائے ورنہ عوامی مخالفت کا سامنا کرنا پڑیگا، میاں صاحب یہ دوستی آپ افغانستان سے کیوں نہیں کرتے جو برادر اسلامی ملک ہے، عدلیہ پر قبضہ کس طرح کرنا ہے سارے کام چل رہے ہیں، اپنی توجہ مشرقی بارڈر پر لگائیں، آپ بھارت سے دوستی لگائیںیہ خارجہ پالیسی کسی صورت قبول نہیں، کشمیریوں کے خون کا سودا کسی کو نہیں کرنے دیں گے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ دوکروڑ 62 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، انہوں نے ہی ہمیں دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہونے دیا، یہاں بنیادی تعلیم مہنگی ہے، آئی پی پیز کے چنگل میں ہمیں یہ ڈالتے ہیں، ہزاروں ارب روپے وہ ادا کرنے پڑتے ہیں جو بجلی بنتی ہی نہیں، زراعت کے شعبے کو تباہ کرنے والے یہ لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت 40 سال سیموجود ہے، آپ نے ہماری معیشت کیوں خراب کردی؟ ملکی معیشت وزیراعظم،وزیر خزانہ کے اعدادوشمار سے نہیں پتہ چلتی، ملکی معیشت کریانہ سٹور،بجلی کے بل اور دوسری چیزوں سے پتہ چلتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کشمیر کے حوالے سے کمزور مقف پیش کیا، ان کے مقف سے بھارت کو فائدہ ہوا، آپ کو آزاد نہیں مقبوضہ کشمیر کی بات کرنی ہے کہ وہاں سے فوجیں ہٹنی چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے