کالم

کھیل صحت،شخصیت اور معاشرے کےلئے ایک نعمت

صحت مند دماغ کےلیے صحت مند جسم کا ہونا ضروری ہے۔ صحت مند جسم کے لیے ضروری ہے کہ انسان مختلف قسم کی جسمانی سرگرمیوں میں خود کو مصروف رکھے۔ صحتمند زندگی کے لیے دیگر چیزوں کےساتھ ساتھ کھیل بھی نہایت ضروری ہیں یہ نہ صرف تفریح بلکہ جسم کو ذہنی، جسمانی طور پر چاک و چوبند اور صحت مند بنانے کا ذریعہ بھی ہیں ۔ایک مشہور مقولہ ہے کہ جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہوں گے وہاں کی اہسپتال ویران اور جس ملک میں کھیل کے میدان ویران ہوں گے وہاں کے اہسپتال آباد ہوں گے۔ کھیل میدان طلبہ میں انفرادیت پر اجتماعیت کو فوقیت دیتے ہیں۔اثیار اور قربانی کا یہ جذبہ ملک و قوم کی ترقی کےلئے نہایت اہم ہوتا ہے۔ کھیل کی اہمیت کو ہر دور میں تسلیم کیا گیا۔موجودہ دور میں بھی کسی مذہب،معاشرے یا خطے میں کھیل کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ نوجوانوں کا جذبہ اور تخلیقی صلاحیتیں ہر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔نوجوانوں کی صلاحیتوں کا صحیح استعمال اور ان کو مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ اسی ضمن میں پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شرکت کرنے کےلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے کا پروگرام بنایا اور اسکے لیے پنجاب یوتھ فیسٹیول کا آغاز کیا گیا۔جس میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے دوران پاکستان کے نو جوانوں نے پنجاب بھر میں یوتھ فیسٹیول کے انعقاد اور انتظامات کے لیے تحصیل کی سطح پر 17ہزار سپورٹسں ویٹرن کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جاچکی ہے جو گلی، محلے، گاو¿ں، شہر،ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح پر سپورٹسں فیسٹیول کے انعقاد کی انتظامات میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یوتھ انرجی کے بھرپور استعمال کو یقینی بنانے کےلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ازسرنو تنظیم کا فیصلہ بھی کیا۔پنجاب سپورٹس بورڈ نے پنجاب بھر میں ۴۳۱۲ کھیلوں کے میدانوں کی نشاندہی کی گئی۔ ان کھیل کے میدانوں میں راولپنڈی ڈویژن، سرگودہ ڈویژن ،لاہور اور بہاولپور ڈویژن شامل ہیں ۔ ان کھیل کے میدانوں میں کرکٹ، ہاکی، والی بال، فٹ بال ،بیڈمنٹن ، کبڈی، ریسلنگ، سائیکلنگ، باسکٹ بال سمیت دیگر شامل ہیں۔ کھیل نوجوانوں کو زندگی کی مہارتوں جیسے ٹیم ورک ، قیادت اور نظم و ضبط کو فروغ دینے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ اسے تعلیم ، صنفی مساوات اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کےلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔کھیل نہ صرف فرد کی انفرادی صلاحیتوں کے اظہار کا ذریعہ ہیں بلکہ سماجی ،معاشی اور دیگر تعلقات کے فروغ معاون ثابت ہوتے ہیں ۔کھیل جسمانی تندرستی کے لیے ضروری ہے۔ اس سے نہ صرف نوجوانوں کی بہتر نشونما ہوتی ہے بلکہ وہ نشے کی لعنت سے بھی محفوظ ہو جاتے ہیں پاکستان کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں کی مجموعی آبادی میں نوجوانوں کی شرح 60 فیصد سے زیادہ ہے ۔پاکستان کی آبادی میں نوجوانوں کا تناسب اسے نوجوانوں کی قوم ظاہر کرتا ہے۔نوجوان کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں ۔مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کرنے سے لوگوں میں ایک امید کی کرن پیدا ہوتی ہے ۔لوگ ایک دوسرے سے محبت اور یگانگت کا اظہار کرتے ہیں ۔مثبت سرگرمیوں میں نوجوانوں کو مشغول کرنے سے وہ بے راہ روی سے بچے رہتے ہیں اور ملک و قوم کے لئے صحت مند اور مہذب شہری ثابت ہوتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri