پاکستان

کیا ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق عائشہ عمر کی وجہ سے ہے ؟

کیا ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق عائشہ عمر کی وجہ سے ہے ؟

حالیہ چند دنوں سے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کے سٹار کرکٹر شعیب ملک کی طلاق کی افواہیں گردش میں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کے سٹار کرکٹر شعیب ملک کی طلاق کی افواہیں گردش میں ہیں ، اس معاملے میں پاکستانی ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر کا نام لینا شروع کر دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا سمیت دیگر بھارتی میڈیا آﺅٹ لیٹس کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی مبینہ علیحدگی کی وجہ شعیب ملک کی عائشہ عمرکے ساتھ بڑھتی قربت ہے۔
شعیب ملک نے حال ہی میں عائشہ عمر کے ساتھ ایک فوٹوشوٹ بھی کرایا تھا، جس کی وجہ سے دونوں کا نام پاکستان اور بھارت کے میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہا۔ کچھ بھارتی نیوز پورٹل کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شعیب ملک کے عائشہ عمر کے ساتھ مبینہ تعلق کی خبر ثانیہ مرزا کو ہو گئی تھی جس کی وجہ سے بات علیحدگی تک پہنچی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri