بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

آرمی چیف کے الوداعی دورے ، ملتان گیریژن کے افسران اور جوانوں سے ملاقات

Friday, 11 November, 2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن میں افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے سٹرائیک فارمیشنز کے دستوں کے ساتھ بات چیت بھی کی اور مادر وطن کی خدمت کیلئے فارمیشنز کی غیر معمولی پیشہ وارانہ قابلیت کو سراہا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کا استقبال کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے کیا۔
خیال رہے کہ آرمی چیف ان دنوں مختلف کورز کے الوداعی دورے کررہے ہیں، انہوں نے گزشتہ روز منگلا اور سیالکوٹ گیریژن کے الوداعی دورے کیے تھے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *