اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے پاس سزا سے بچنے کا کوئی قانونی راستہ نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے بیان جاری کیا ہے کہ دنیا نے دیکھا 25 مئی کو عمران خان لوگوں کو کیسے چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، عمران خان کو غلط فہمی ہے ، بڑے بڑے لیڈر ریاست سے نہیں ٹکرا سکے، عمران خان ریاست سے ٹکرائیں گے تو ان کا انجام بہت برا ہوگا،عوام تو ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ بھی بہت تھے۔
قائد حزب اختلاف نے کہاکہ پنجاب میں کوئی بھی وزارت نہ ملنے پر ق لیگ والے ناراض ہیں ، ناراض ارکان نے چودھری شجاعت سے رابطہ کرکے گرین سگنل دےدیا ہے، ارکان اسمبلی چودھری شجاعت کیساتھ چلے گئے تو پرویز الٰہی کا وزیراعلیٰ رہنا مشکل ہو جائے گا۔