پاکستان

گڈو پاور ہاوس میں خوفناک آتشزدگی، سندھ، پنجاب، بلوچستان کے کئی شہروں کی بجلی معطل

گڈو پاور ہاوس میں خوفناک آتشزدگی، سندھ، پنجاب، بلوچستان کے کئی شہروں کی بجلی معطل

گڈو تھرمل پاور ہائی ٹرانسمیشن کے سوئچ یارڈ میں فنی خرابی کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کئی شہروں میں بجلی معطل ہوگئی۔گڈو تھرمل پاور ہاو¿س حکام کا کہنا ہے کہ 500 کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں دھماکا ہوا، شدید دھند کے باعث فنی خرابی ہوئی۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا ہے تاہم آگ لگنے کے باعث 500 کے وی کی 3 لائنیں ٹرپ کر گئی ہیں، گرڈ اسٹیشن میں مرمت کا کام جاری ہے۔گڈو تھرمل حکام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جسے بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri