حلقہ احباب سردار خان نیازی کالم

ہم اٹھائیس مئی ولے ہیں

میاں نواز شریف اپنی جماعت کی صدارت کے منصب چھ سال بعد از سر نو فائز ہو گئے ہیں، مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس سے انہوں نے خطاب بھی فرمایا ، وزیر اعظم شہباز شریف نے صدارت کا منصب اپنے بھائی کے سپرد کر دیا، پارٹی کی صدارت سے استعفے کے بعد نئے صدر کے چناﺅ کیلئے الیکشن ہوا جس میں پارٹی صدر کے عہدے کیلئے نواز شریف کے آٹھ کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ، نواز شریف کے چاروں صوبوں سے الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ، نواز شریف بلا مقابلہ اپنی پارٹی کے صدر منتخب ہو گئے، میاں صاحب کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اب عام آدمی کی زندگی آسان کرنے کا وقت ہے ، ان کے چھوٹے بھائی ملک کے وزیراعظم ہیں اور ان کی صاحبزادی مریم نواز پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی وزیر اعلیٰ ہیں ، ان حقائق کی روشنی میں سب سے زیادہ ذمہداری ملک کو ترقی کی اہ پر گامزن کرنے کی شریف خاندان پر ہی عائد ہوتی ہے ۔ اپنے دستور العمل کا اعلان وہ ملک گیر دورے میں کرنے والے ہیں اور اس کا آغاز و مزار قائد اعظم پر خطاب سے کریں گے ۔ وہ اچھی روایات کی پاسداری کرنے والے ہیں۔ وہ پاکستان کو معاشی ترقی کی راہ پر ڈالنے والے ہیں، وہ اپنے درخشاں ماضی کو نہیں بھولے 28مئی 2024کا دن سابق وزیر اعظم نواز شریف کیلئے اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ وہ دوبارہ پارٹی کی صدارت کا منصب سنبھال چکے ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے اتحاد نے سب کو حیران کر دیاہے ، وہ ایک دوسرے کی سیاسی ڈھال بن چکے ہیں، ن لیگک ی بطور سیاسی جماعت اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، ن لیگ کو متحرک کرنے میں نواز شریف کا ہمیشہ اہم کردار رہے گا۔ مسلم لیگ ن کا ہر رکن ان سے محبت کرتاہے۔ وہ پارٹی میں ایک نیا جوش پیدا کرنے والے ہیں۔ پارٹی کی صدارت ان کیلئے نئے سیاسی کردار کے راستے کھولنے والی ہے۔ ان کے پارٹی صدر بننے کے بعد مرکزی حکومت کا ایک اجلاس جاتی عمرہ میںہاو ہے ۔بجٹ پربحث ہوئی۔ پارٹی کے صدر کی حیثیت سے وہ پارٹی کے معاملات چلانے کا اختیار رکھتے ہیں۔ پاکستان جن مکشل حالات سے گزر رہا ہے ملک کی بہتری کیلئے تمام اختلافات کو بھلا کر ہمیشہ کی طرح بہتری کیلئے اپناکردار ادا کرنا ہے ۔ عوام نے بہت دکھ برداشت کرلئے ۔ غریب اور لاچار لوگوں کو اب رلنے نہیں دینا، ان کو پوچھنا ہے ، ان کی قسمت سنوارنی ہے جس طرح بہت سے ممالک مثبت سوچ رکھ کر ترقی یافتہ بن گئے ، ہمیں بھی اسی طرح آگے بڑھنا ہے ۔ لڑائی جھگڑے ختم کرنے ہیں، اور آئین کے اندر رہ کر ملک کو ترقی اور خوشحالی کیلئے کردار ادا کرنا ہے ۔ یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک انفرادی مفادات کو قومی مفادات پر قربان نہ کردیں۔ نواز شریف ان معاملات کو بخوبی سمجھتے ہیں اور پارٹٰ کی صدارت ان کو قومی معاملات پرہدایات کیلئے مکمل اختیار دیتی ہے ۔ گلستان وطن میں تازہ ہوا کا جھونکا داخل ہونے والا ہے ، پھولوں کے مدہم رکنگ نکھر پائیں گے ، انشا ءاللہ موجودہ حکومت کی ساری توجہ ملکی معیشت کی سمت درست کرنے اور اقتصادی ابتری پر قابو پانی پر مرکوز ہے ۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے سرمایہ کاری کا نیا عزم ملکی معیشت کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے ، چین بھی ان سے کم نہیں، ہمیں امید ہے کہ نواز شریف جیسے لیڈر کے مشورے حکومت کی پالیسیوں کو دانشمندانہ سمت دیں گے ، کیونکہ یہ نو مئی والے نہیں بلکہ اٹھائیس مئی والے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri