پاکستان خاص خبریں

ہیلی کاپٹر حادثہ ، ایرانی صدر کی ذمہ داریاں اب کون سنبھالے گا ؟

ہیلی کاپٹر حادثہ ، ایرانی صدر کی ذمہ داریاں اب کون سنبھالے گا ؟

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد اب ملک کے نائب صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے فرائض انجام دیں گے۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر تبریز شہر میں خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے وقت ایرانی صدر کے ساتھ وزیر خارجہ حسین امیر عبدالحیان، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ترجمان اور ایرانی صدر بھی موجود تھے۔ اس میں صوبہ تبریز کے گورنر کے علاوہ دیگر اعلی حکام بھی سوار تھے۔حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کا کام گزشتہ روز سے جاری تھا تاہم خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر کے حادثے کی جگہ کا پتہ لگانے میں تاخیر ہوئی اور امدادی ٹیمیں آج صبح جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri