سی ای او کینٹ بورڈ راولپنڈی عمران گلزار نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اوراگر کسی قسم کی کوتاہی برتی گئی توسخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا صورتحال کو کنٹر ول کرنے کے لئے اپنی ڈیوٹی سے بڑھ کر کام کرناہوگا مزید اُن کا کہنا تھاکہ ستمبر اور اکتوبر کا مہینہ ڈینگی کے حوالے سے انتہائی اہم ہے کیونکہ عمومی طور پر اسی ماہ کے دوران ڈینگی کے کیسز بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں لہذا ڈینگی لاروا کی تلفی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ڈینگی کی افز ائش کو روکا جاسکے کینٹ ایریاز میں انسداد ڈینگی مہم کی مانیٹرنگ مزید سخت کرتے ہوئے تمام علاقوں میں ڈینگی سرویلنس، لاروا کی تلفی، آئی آر ایس سپرے اور فوگنگ بھی کی جا رہی ہے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں دریں اثناء گز شتہ ایک ہفتہ کے دوران کنٹونمنٹ بورڈ ڈینگی سیل کے عملہ نے مختلف علاقو ں جن میں چمن آباد،مصریال روڈ،الہٰ آباد،ویسٹریج بازار،افشاں کالونی،گوالمنڈی اورکوہ نور،مکرم ٹاؤن،قاسم آباد،ملت آباد،شہباز ٹاؤن،نصیر آباد،صدراور دیگر علاقے شامل ہیں،چیکنگ کے دوران ڈینگی لارواکی موجودگی پر 17ایف آئی آر درج کرائی گئی جبکہ50ہزارروپے زائد جرمانہ وصول کیایاد رہے کہ اب تک 3 لاکھ 15ہزار جرمانہ اور 54ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہیں اس دوران430گھرو ں میں سپر ے بھی کیاگیا اس ضمن میں عوام الناس سے عملہ ڈینگی ٹیموں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے شہریوں نے کینٹ انتظامیہ کے اس اقدام کوسراہاہے
صحت
ینٹ ایریاز راولپنڈی میں انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پرکارروائی
- by Daily Pakistan
- اگست 30, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 791 Views
- 2 سال ago