Site icon Daily Pakistan

ینٹ ایریاز راولپنڈی میں انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پرکارروائی

سی ای او کینٹ بورڈ راولپنڈی عمران گلزار نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اوراگر کسی قسم کی کوتاہی برتی گئی توسخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی

سی ای او کینٹ بورڈ راولپنڈی عمران گلزار نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اوراگر کسی قسم کی کوتاہی برتی گئی توسخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا صورتحال کو کنٹر ول کرنے کے لئے اپنی ڈیوٹی سے بڑھ کر کام کرناہوگا مزید اُن کا کہنا تھاکہ ستمبر اور اکتوبر کا مہینہ ڈینگی کے حوالے سے انتہائی اہم ہے کیونکہ عمومی طور پر اسی ماہ کے دوران ڈینگی کے کیسز بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں لہذا ڈینگی لاروا کی تلفی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ڈینگی کی افز ائش کو روکا جاسکے کینٹ ایریاز میں انسداد ڈینگی مہم کی مانیٹرنگ مزید سخت کرتے ہوئے تمام علاقوں میں ڈینگی سرویلنس، لاروا کی تلفی، آئی آر ایس سپرے اور فوگنگ بھی کی جا رہی ہے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں دریں اثناء گز شتہ ایک ہفتہ کے دوران کنٹونمنٹ بورڈ ڈینگی سیل کے عملہ نے مختلف علاقو ں جن میں چمن آباد،مصریال روڈ،الہٰ آباد،ویسٹریج بازار،افشاں کالونی،گوالمنڈی اورکوہ نور،مکرم ٹاؤن،قاسم آباد،ملت آباد،شہباز ٹاؤن،نصیر آباد،صدراور دیگر علاقے شامل ہیں،چیکنگ کے دوران ڈینگی لارواکی موجودگی پر 17ایف آئی آر درج کرائی گئی جبکہ50ہزارروپے زائد جرمانہ وصول کیایاد رہے کہ اب تک 3 لاکھ 15ہزار جرمانہ اور 54ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہیں اس دوران430گھرو ں میں سپر ے بھی کیاگیا اس ضمن میں عوام الناس سے عملہ ڈینگی ٹیموں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے شہریوں نے کینٹ انتظامیہ کے اس اقدام کوسراہاہے

Exit mobile version