معیشت و تجارت

یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور چاول عام مارکیٹ سے مہنگے فروخت ہونے لگے

یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور چاول عام مارکیٹ سے مہنگے فروخت ہونے لگے

یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور چاول عام مارکیٹ سے مہنگے فروخت ہونے لگے ۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی اور چاول عام مارکیٹ سے زیادہ مہنگے داموں فروخت ہوئے۔دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 2840 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ عام مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2792 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر سائلہ چاول عام مارکیٹ کی نسبت 53.40 روپے مہنگا ہے، سائلہ چاول عام مارکیٹ میں 317 روپے فی کلو جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سائلا چاول 370 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی سفید چنا عام مارکیٹ کی نسبت 13.53 روپے مہنگا فروخت ہو رہا ہے، مارکیٹ میں سفید چنا 391 روپے فی کلو ہے جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر سفید چنا 405 روپے میں دستیاب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri