پاکستان خاص خبریں دنیا علاقائی

یہ وقت سیاست اور الیکشن کا نہیں سیلاب متاثرین کی خدمت کا ہے ایس کے نیازی

ایس کے نیازی سچی بات

پاکستان گروپ آ ف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر و سینئر اینکرپرسن ایس کے نیازی نے کہا ہے کہپاکستان میں مہنگائی میں بے تحاشااضافہ ہواجس کی وجہ سے عوام شدیدمشکلات کاشکارہیں۔ یہ وقت سیاست اور الیکشن کا نہیں سیلاب متاثرین کی خدمت کا ہے،ملک آفت زدہ ہو چکا،متاثرین سیلاب کی آبادکاری کیلئے سب کو مل بیٹھ کر کام کرنا چاہئے،سیاستدانوں کو اپنی سیاست ترک کردینی چاہئے،مخیرحضرات کوسیلاب متاثرین کی امدادکیلئے دل کھول کرامدادکریں،عوام سیلاب کے باعث مشکل دور سے گزررہے ہیں، متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹنے کاخدشہ زیادہ ہے،بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو سیلاب کے آفٹر شاکس سنبھالنا مشکل ہو جائیگا۔سب کواداروں کااحترام کرنابہت ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں کیا۔چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز ایس کے نیازی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی میں بے تحاشااضافہ ہواجس کی وجہ سے عوام شدیدمشکلات کاشکارہیں۔ملک میں ڈینگی کی وبابھی بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔تمام اداروں کوان مسائل پر بھی غور کرنا ہو گا۔ایس کے نیازی نے کہا کہ عوام سیلاب کے باعث مشکل دور سے گزررہے ہیں،سیلاب متاثرین کی تعدادبہت زیادہ ہے،تمام ادارے اپناکام کررہے ہیں،سیلاب کے کھڑے پانی کواترنے میں وقت لگے گا،حکومت کی اولین ترجیح سیلاب متاثرین کوامدادفراہم کرناہوناچاہئیے،یہ وقت الیکشن کانہیں ہے،ملک آفت زدہ ہوچکا ہے،سیلاب متاثرین کی آبادکاری کیلئے سب کومل بیٹھ کرکام کرناچاہئیے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹنے کاخدشہ زیادہ ہے،مخیرحضرات کوسیلاب متاثرین کی امدادکیلئے دل کھول کرامدادکرنی چاہئیے،سیاستدانوں کوایسے وقت میں سیاست ترک کردینی چاہئیے،سب کواداروں کااحترام کرنابہت ضروری ہے،رول آف لاکیلئے سب کوایک ہوجاناچاہئیے،ادارے مضبوط ہونگے توملک تیزی سے ترقی کرے گا،لاپتہ افرادسے متعلق خبرشائع کرنے پربہت سی تکالیف برداشت کیں،ملک میں قانون وآئین کی پاسداری بہت ضروری ہے،چارٹرآف اکانومی پرعمل درآمدکرنابہت ضروری ہے،ملکی معیشت ٹھیک ہوگی توپاکستان تیزی سے ترقی کرے گا،معیشت ٹھیک نہ ہوئی تولااینڈآرڈرکی صورتحال مزیدخراب ہوگی۔ماہرمعاشیات ڈاکٹرسلمان شاہ نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوبہت سے چیلنجزدرپیش ہیں،سیلاب کے باعث ملک پیچیدہ صورتحال سے دوچارہے،سیلاب متاثرین کی مددکیلئے کثیرامدادکی ضرورت ہے،پاکستان کی سیاسی صورتحال بہت خراب ہے،مشکل وقت میں سب کویکجاہوجاناچاہئیے،پاکستان کی خاطرتمام اسٹیک ہولڈرزمل کراپناکرداراداکریں۔رہنماتحریک انصاف چوہدری عدنان نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قبضہ مافیا کوختم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،لوگوں کوہرصورت سہولیات فراہم کریں گے،بدقسمتی سے ہرحکومت کے دورمیں قبضہ مافیا مضبوط ہی ہوا،اداروں کوایسے عناصرکیخلاف بھرپورکارروائی کرنی چاہئیے،عمران خان ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کی بات کرتے ہیں،ہم اقدامات اٹھارہے ہیں چیزیں بہترہونے میں کچھ وقت لگے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri