پاکستان

آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری ملکی تاریخ میں سنگ میل ہے ، گورنر پنجاب

آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری ملکی تاریخ میں سنگ میل ہے ، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کا متفقہ طور پر منظور ہونا ملکی تاریخ کا سنگ میل ہے۔سردار سلیم حیدر نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ صدر زرداری، بلاول بھٹو، مسلم لیگ ن اور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اس آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ سینیٹ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں بھی 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد صدر آصف علی زرداری نے اس پر دستخط کر دیے تھے۔صدر مملکت کے دستخط کے بعد 26ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے