بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

آج اڈیالہ جیل کے قیدی کیلئے سرپرائز ڈے ہے ، عظمیٰ

Monday, 21 October, 2024

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کے لیے آج بڑا ‘سرپرائز ڈے’ ہے۔عظمی بخاری نے آئینی ترمیم کی منظوری پر کہا کہ آئینی ترمیم کی منظوری سے جمہوریت پسند خوش اور آمر غمزدہ ہیں، آج جمہوریت اور پارلیمنٹ کی جیت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ججز کے کردار کو تباہ کرنے کی مہم چلانے والے عدلیہ کے ہمدرد بن رہے ہیں، تحریک انصاف نے سیاسی جماعت کے بجائے سیاسی یتیموں کا ٹولہ بنا دیا ہے۔وزیراطلاعات پنجاب پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پہلے طلبہ کو گندی سیاست پر اکسایا گیا اور اب وکلا کو لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے چمچوں کا بھیانک روپ دیکھ چکے ہیں، چیف جسٹس فائز عیسی کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے جب کہ جن کی قسمت میں رونا ہے وہی قانون سازی کا رخ کر سکتے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *