پاکستان خاص خبریں

آرمی چیف تقرری: وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی

عدلیہ کو پارلیمنٹ میں مزید مداخلت سے روکنا ہوگا، خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کے حوالے سے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر خواجہ آصف نے تردید کے ایک گھنٹے بعد اُس وقت سمری موصول ہونے کی تصدیق کی جب ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمری بھیجنے کا ٹویٹ کیا۔خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تردید کی تھی۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے وضاحت کی تھی کہ وزیراعظم کو ابھی سمری موصول نہیں ہوئی، وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہوتے ہی تصدیق کردی جائے گی۔علاوہ ازیں وزیراطلاعات و نشریات نے وضاحت کی تھی کہ پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف سے منسوب بیان درست نہیں ہے، آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری تاحال وزیراعظم ہاؤس میں موصول نہیں ہوئی لہذا اس حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے پر میڈیا کو اطلاع دے دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے