پاکستان

آرمی چیف سے عمران خان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی

آرمی چیف سے عمران خان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک کا  کہنا ہے کہ آرمی چیف سے عمران خان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارے استعفے منظور کیے جائیں کوئی اسمبلی میں واپس نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک کو بہتر کرکے دکھایا، بین الاقوامی اعتماد بحال ہو رہا تھا، آج یہ حکومت بھکاری بن کر پھر رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس حکومت نے اوورسیز ووٹنگ اور ای وی ایم سمیت تمام منصوبے ختم کیے، یہ حکومت اپنے آپ کو کلیئر کرنے کیلئے آئی ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ یہ لوگ جتنی سختی کریں گے عوام اتنے زیادہ اٹھیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کی سیاست کے حوالے سے اہم فیصلوں کا امکان ہے ،وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ دینے سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آ سکتا ہے، ذرائع کے مطابق اعتماد کے ووٹ سے کامیابی کی صورت میں حکومت6 ماہ کیلئے محفوظ ہو جائیگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے