وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت بد ترین موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔ پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور اس کی تباہ کاریاں اسی کی کڑی ہیں۔ آزاد کشمیر کو بھی شدید موسمیاتی چیلنجز درپیش ہیں، کشمیر کے پہاڑ جنگلات اور گلئشیر اس پورے خطے کے موسم اور ماحولیات پر اثر ڈالتے ہیں۔ حکومت پاکستان موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کیلئے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے فنڈز مہیا کرے۔ آزادکشمیر میں نئے شہروں کو آباد کرنے اور موجودہ شہروں کو بہتر کرنے کیلئے جلد پالیسی سامنے لائیں۔ وزیراعظم آزادجموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا کہنا ہے کہ دالحکومت مظفرآباد سمیت دیگر شہروں کا درجہ حرارت گزشتہ چند سالوں میں تیزی سے بڑا ہے جس کے آبادی اور ماحولیات پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2005ء کی قیامت صغری بھی ہمیں غفلت سے بیدار نہیں کر سکی،تا حال بوسیدہ تعمیراتی عمل زیر کار ہے جسے فوری بدلنا ہو گا۔ تمام متعلقہ محکمہ جات اور اتھارٹیز کو سختی سے ہدایت کر دی ہے کہ غیر معیاری تعمیرات پر اب کمپرومائز نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا تعمیرات کے شعبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوے اپنے لوگوں کو محفوظ سے محفوظ تر بنانے کے لیے کو شاں ہے۔یورپ اور امریکہ میں درجہ حرارت کا خطرناک حد تک گر جانا انسانی بقاء کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جا رہا ہے موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہونے والے ممالک میں پاکستان پہلے نمبر پہ ہے، 2005ء کے ہولناک زلزلے میں کثیر تعداد میں اموات بھی ناقص طرز تعمیر کی وجہ سے ہوئیں۔
بد قسمتی سے جب عالمی دنیا ہمارے ان ٹوٹے پھوٹے او اجڑے شہروں کو جدید بنیادوں پر محفوظ تعمیرات کرنے کے لیے کروڑوں ڈالر ہاتھ میں لیے ہمارے دروازے ہر کھڑی تھی تو اس وقت کی سیاسی قیادت نے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحفظ کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کرتے ہوے بین الاقوامی اداروں اور کمپنیوں کی حوصلہ شکنی کی۔ ورنہ زلزلے سے تباہ ہونے والے شہر جدید طرز تعمیر کا شاہکار ہوتے۔ زلزلہ 2005ء کے بعد بحالی اور تعمیر نو میں کشمیری عوام کی مدد کرنے والے تمام ممالک اور اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن ہمیں شکوہ اپنی سیاسی قیادت سے ہے جنہوں نے لاپراہی کی جس کا خمیازہ اب موجودہ اور آنے والی نسلیں بھگتیں گی۔ وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ موجودہ شہروں کو بہتر انداز میں بنانے کے لیے اور نئے شہروں کی تعمیر کے لیے حکومت اپنی پالیسی میں بڑی تبدیلی لانے جا رہی ہے۔ ٹاون پلاننگ ، تعمیراتی معیار اور پائیداری کے لیے تجربہ کار اور پروفیشنلز کی خدمات سے استفادہ کرنے کے لیے جلد عملی اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔
موسم
آزاد کشمیر کو شدید موسمیاتی چیلنجز درپیش ہیں، سردار تنویر الیاس خان
- by Daily Pakistan
- جنوری 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 886 Views
- 2 سال ago