پاکستان معیشت و تجارت

آپریشنل مسائل ، پی آئی اے کی 6 پروازیں منسوک ، 11 تاخیر کا شکا ر

آپریشنل مسائل ، پی آئی اے کی 6 پروازیں منسوک ، 11 تاخیر کا شکا ر

آپریشنل مسائل کے باعث پی آئی اے کی 6 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ جبکہ 11 تاخیر کا شکار ہوئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد اور فیصل آباد کی 4 پروازیں اور اسلام آباد اور پشاور سے ابوظہبی جانے والی 2 پروازیں پی کے 262 اور 217 منسوخ کردی گئی ہیں۔لاہور سے کوالالمپور جانے والی پرواز پی کے 898 ساڑھے 11 گھنٹے کی تاخیر کے بعد دوپہر ایک بجے روانہ ہوگی جب کہ لاہور سے کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322 اور 323 ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی ہیں۔لاہور سے مدینہ منورہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں 9 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے جو کل صبح 5 بجکر 50 منٹ پر مدینہ کے لیے روانہ ہوگی۔پی آئی اے کی اسلام آباد سے دوحہ روانگی میں 14 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے، پرواز پی کے 287 نئے شیڈول کے مطابق دوپہر 2 بجے روانہ ہوگی۔لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر کی پرواز پی ایف 718 صبح 9 بجے تین گھنٹے لیٹ تھی۔جبکہ لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز پی کے 181 4 گھنٹے تاخیر سے دوپہر 2 بجے روانہ ہوگی۔جدہ سے پشاور جانے والی غیر ملکی فضائیہ کی پروازیں ایس وی 796 اور 797 ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے