پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے بتا دیا کہ اُن کا اور ماضی کی مشہور بھارتی اداکارہ پروین بابی اور شاہی خاندان سے کیا رشتہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ ثروت گیلانی نے ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ اور ماڈل پروین بابی کے ساتھ اپنے تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔
بالی ووڈ کی 70 اور 80 کی دہائی کی مشہور اور ہر دلعزیز اداکارہ پروین بابی جو اپنی اداکاری اور گلیمر انداز کے حوالے سے جانی پہچانی جاتی تھیں، ثروت گیلانی کی رشتے سے خالہ لگتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 20 سال سے یہ بات میں نے راز رکھی ہے کہ ان کے اجداد کا تعلق ’بابی‘ شاہی خاندان سے ہے، کیونکہ میں شیخی نہیں مارنا چاہتی تھی، مجھے لگتا ہے کہ جن لوگوں کا تعلق اصل شاہی خاندان سے ہوتا ہے وہ دکھاوا نہیں کرتے۔
واضح رہے کہ ثروت گیلانی مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
ان کے مقبول ڈراموں اور فلموں میں ’جوانی پھر نہیں آنی‘، ’آزر کی آئے گی بارات‘، ’میری ذات ذرّہ بے نشاں‘ اور ’چڑیل‘ شامل ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
اداکارہ پروین بابی کا ثروت گیلانی سے کیا رشتہ ہے؟بڑا انکشاف
- by Daily Pakistan
- ستمبر 24, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1767 Views
- 2 سال ago