اراکین قومی اسمبلی کے حلف برداری اجلاس سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی اراکین قومی اسمبلی کے حلف برداری اجلاس سے ایک روز قبل اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی جارہی ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے تیسرے روز 100 انڈیکس 525 پوائنٹس بڑھ کر 63744 پوائنٹس پر پہنچ گیا،اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس اور فرٹیلائزر سیکٹرز کے منافع میں اضافے کا مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا ہے۔بروکرز کےمطابق ڈالر کی قدر نیچے آنے کا بھی مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ 63ن ہزار 219 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے،انٹربینک میں ڈالر 279 روپے کی سطح پر آگیا۔
پاکستان
معیشت و تجارت
اراکین قومی اسمبلی کے حلف برداری اجلاس سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی
- by Daily Pakistan
- فروری 28, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1081 Views
- 10 مہینے ago