پاکستان دنیا

اسرائیل کا غزہ پر دو ماہ میں دس ہزار فضائی حملوں کا اعتراف، مزید حملوں کی دھمکی

اسرائیل کا غزہ پر دو ماہ میں دس ہزار فضائی حملوں کا اعتراف، مزید حملوں کی دھمکی

اسرائیلی فوج نے دو ماہ کے دوران غزہ پر دس ہزار فضائی حملے کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے حملوں میں مزید تیزی لانے کا اعلان کردیا ہے۔اسرائیل کی جانب سے غزہ شہر کے شمال و جنوب کے رہائشی علاقوں، اسپتالوں، اسکولوں اور اقوام متحدہ کے شیلٹرز پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے تاہم بین الاقوامی برادری عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔جبالیا کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے عرب صحافی کے خاندان کے 21 افراد شہید ہوگئے جبکہ خان یونس کا محاصرہ کرلیا گیا ہے اور رفح کی طرف جانے والے فلسطینیوں پر بھی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کی سرنگوں میں پانی چھوڑ دیا گیا، غزہ کے مختلف مقامات پر فلسطینی مزاحمت کاروں سے شدید جھڑپوں سے اسرائیلی فوج کی زمینی آپریشن میں مزید دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے