اسلام آباد ، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د کے گردونواح کے علاوہ مری ،راولپنڈی ، ودیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔خیبر پختونخوا میں پشاور ،سوات شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث خوفزدہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے ، فوری طورپر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
خاص خبریں
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 6 شدت کا زلزلہ
- by Daily Pakistan
- مئی 28, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 783 Views
- 2 سال ago