وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جلسہ کروں گا دیکھتا ہوں کون روکتا ہے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا نے صوابی میں جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل اسلام آباد میں جلسے کی تاریخ کا اعلان کروں گا، دیکھتا ہوں اسلام آباد میں جلسہ کرنے سے کون روکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہمارا دارالخلافہ ہے، وہاں جلسہ کروں گا پھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا اس لیے حکومت اپنا رویہ ٹھیک کرلے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جج صاحبان اور عدالتیں بھی کہہ رہی ہیں کہ ان پر پریشر ہے، وہ بتائیں پریشر کس کا ہے، پریشر نہ لیں قوم ان کے ساتھ ہے۔
پاکستان
اسلام آباد میں جلسہ کروں گا دیکھتا ہوں کون روکتا ہے ، علی امین گنڈاپور
- by Daily Pakistan
- اگست 5, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 156 Views
- 4 مہینے ago