بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا فیصلہ

Monday, 5 August, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو 9 اگست کو طلب کیے جانے کا امکان ہے، قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 10 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل دستیاب کھلاڑیوں کو بھی فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلایا جائے گا، سینٹرل کنٹریکٹ کا تاحال اعلان نہیں ہوسکا، سینٹرل کنٹریکٹ فٹنس سے مشروط ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ دستیاب کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ پہلے بھی لیے جا سکتے ہیں، کرکٹرز کے 5 سے 6 مختلف ٹیسٹ ہوں گے، عالمی معیار کے مطابق فٹنس ڈیکلیئر کی جائے گی۔بنگلادیش اے کے خلاف پہلے 4 روزہ میچ میں ٹیسٹ اسکواڈ کے بعض کھلاڑیوں کو کھلایا جائے گا، فاسٹ بولر نسیم شاہ اور میر حمزہ کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں