اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد گزشتہ ہفتے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اپنے فیصلے میں چیف کمشنر اسلام آباد کا بشری بی بی کو بنی گالہ سب جیل میں رکھنے کا 31 جنوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ بشری بی بی نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کی تھی، عدالت کے روبرو جیل حکام کو جیل میں گنجائش اور سیکیورٹی کے مسئلے کے باعث منتقلی نہ کرنے کا اختیار تھا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اور سابق خاتون اول کی اہلیہ توشہ خانہ ریفرنس اور شادی کیس میں قید اور جرمانے کی سزا کاٹ رہی ہیں۔
پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ ، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
- by Daily Pakistan
- مئی 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 431 Views
- 7 مہینے ago