اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف کاغذات نامزدگی میں مبنیہ بیٹی کو چھپانے کے معاملے پر نااہلی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی،الیکشن کمیشن آف پاکستان او وفاق کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کرتے ہوئے25جنوری تک جواب طلب کرلیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محمد ساجد نامی شہری کی درخواست پر پری ایڈمشن نوٹسز جاری کیے۔عدالت نے عمران خان کو مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کررکھا تھا۔عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی کا ذکر نہیں کیا اور معلومات چھپائیں۔عمران خان نے برطانیہ میں رہائش پذیر بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کی گارڈین شپ کیلئے ضروری اقدامات کیے وہ صادق اور امین نہیں رہے لہذا انہیں بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دیا جائے۔
پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے بیٹی چھپانے کے معاملے پر جواب طلب کرلیا
- by Daily Pakistan
- دسمبر 9, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 939 Views
- 2 سال ago