پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بارہ جنوری تک مغوی لڑکی کو بازیاب کروانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بارہ جنوری تک مغوی لڑکی کو بازیاب کروانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بارہ جنوری تک مغوی لڑکی کو بازیاب کروانے کا حکم جاری کر دیا لڑکی کی بازیابی کے لیے مزید وقت دینے کی آئی جی اسلام آباد کی استدعا منظور کر لی اسٹیٹ کونسل کے تاخیر پر عدالت میں پیش ہونے پر عدالت کا برہمی کا اظہار عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ ایسا رویہ اپنایا تو اسٹیٹ کونسل پر جرمانہ عائد کیا جائے گا،آئی جی اسلام آباد نے عدالت سے استدعا کی کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے تفتیشی افسر کراچی موجود ہیں اس پر عدالت نے آئی جی اسلام آباد سے استفسار کیا کہ
کیا آپ کو معلوم نہیں لاپتہ لڑکی پاکستان کے کس حصے میں موجود ہے جس پر آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ لڑکی کی تلاش جاری ہے عدالت وقت دے عدالت کا آئندہ سماعت پر لڑکی کو پیش کرنے کا حکم جسٹس ثمن رفت نے کیس کی سماعت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے