بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.4°C
Wednesday, 01 July 2026 | پاکستان: 16 محرم 1448

بی جے پی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ، محبوبہ مفتی

Friday, 6 January, 2023

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے اور اب برادریوں کے درمیان اختلافات کو مزید ہوا دینے کیلئے مقامی لوگوں کو مسلح کر رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے لوگوں کو مسلح کررہی ہے تاکہ مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت اور نفرت کا ماحول پیدا کیا جاسکے اور کمیونٹیز کو دوسرے سے لڑایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ راجوری حملے کے بعد دیہات دفاع کمیٹیوں کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے سے بی جے پی کے دعوے بے نقاب ہو گئے ہیں کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہتر ہو گئی ہے ۔محبوبہ مفتی نے مزید کہاکہ اگر مقبوضہ علاقے میں حالات ٹھیک ہیں تو پھر مزید فوج کیوں بلائی جا رہی ہے اور مقامی لوگوں کو ہتھیار کیوں دیئے جا رہے ہیں’۔ انہوں نے کہا کہ ‘اس کا مطلب یہی ہے کہ بی جے پی جموں کشمیر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *