اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو ایک گھر رکھنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سول سرونٹس کو گھروں کی الاٹمنٹ کیس میں عدالت نے دو گھر رکھنے والوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ عدالت عالیہ نے وزارت داخلہ کے سیکشن آفیسر کو چوبیس گھنٹے میں نئے گھر کا قبضہ دینے کا بھی حکم دے دیا اور کہا آئی جی ہاؤس یا جی ایٹ کا گھر رکھیں۔ کتنے سول سرونٹس نے دو دو گھر رکھے ہوئے ہیں سیکریٹری ہاؤسنگ 3 ماہ میں رپورٹ دیں۔ صوبوں میں جانے والے کتنے سول سرونٹس نے اسلام آباد میں گھر رکھے ہوئے ہیں رپورٹ دیں۔
وزارت داخلہ کے سیکشن افسر نے گھر سے زبردستی بے دخلی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
پاکستان
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا اقدام ، آئی جی اسلام آباد کو ایک گھر رکھنے کی ہدائت
- by Daily Pakistan
- نومبر 11, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 976 Views
- 3 سال ago
