پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کی نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی کنونشن سنٹر میں ورکرز کنونشن کی اجازت نا دینے سے متعلق درخواست پر سماعت کی چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے

توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق پیر کو سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست پر کیس کی سماعت کریں گے۔ عمران خان نے اپنی نااہلی کا الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
عمران خان کی قانونی ٹیم نے رجسٹرار آفس کے تمام اعتراضات دور کردیے ہیں، جس کے بعد عدالت عالیہ نے کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں اپنی نااہلی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے