ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب علی محمد نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اسرائیل کے خلاف ایران کے بدلے کا انتظار طویل ہوسکتا ہے، دشمن کو ہمارے نپے تلے اور درست جواب کا انتظار کرنا ہوگا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وقت ہمارے حق میں ہے اور ہمارے ردعمل کا انتظار طویل ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا غزہ جنگ ختم کرنے اور غزہ کے لوگوں کی مدد کے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتے ہیں لیکن کسی بھی سیاسی پیش رفت کا اسرائیل سے ہمارے بدلہ چکانے کے حق کا کوئی تعلق نہیں۔علی محمد نے مزید کہا کہ ایران امریکی اقدامات کو مخلصانہ نہیں سمجھتا کیونکہ امریکہ غزہ جنگ میں خود فریق ہے۔یاد رہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو تہران میں 31 جولائی کو اسرائیلی حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔
دنیا
اسماعیل ہنیہ کی شہادت اسرائیل کیخلاف ہمارے بدلے کا انتظار طویل ہوسکتا ہے ، ایران
- by Daily Pakistan
- اگست 21, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 760 Views
- 4 مہینے ago