امریکا نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ پر حملے اور قتل میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔امریکا کے وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی موت میں امریکا ملوث نہیں۔امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی اہم ہے، کشیدگی کو کم کرنے کا بہترین طریقہ جنگ بندی ہے۔واضح رہے کہ آج صبح فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید کردینے کی خبر سامنے آئی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران گئے تھے۔
دنیا
اسماعیل ہنیہ کی موت میں امریکا ملوث نہیں ، امریکی وزیر خارجہ
- by Daily Pakistan
- جولائی 31, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1183 Views
- 6 مہینے ago