بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

اسماعیل ہنیہ کے قتل میں بدلہ لینا تہران کا فرض ، ایت اللہ خامنہ ای

Wednesday, 31 July, 2024

حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا بیان سامنے آگیا۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنے لیے سخت سزا کی بنیاد فراہم کی ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا تہران کا فرض ہے۔دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنی علاقائی سالمیت اور وقار کا دفاع کرے گا، ایران دہشتگرد قابضین کو اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بزدلانہ عمل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران اپنی سرزمین اور عزت کا دفاع کرے گا، دہشت گرد قابض حملہ آور کو اپنے کیے پر پچھتانا ہوگا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *