معیشت و تجارت

اسٹاک ایکسچینج : آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالرز کی منظوری، انڈیکس 65 ہزار عبور کر گیا

اسٹاک ایکسچینج : آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالرز کی منظوری، انڈیکس 65 ہزار عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالرز کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 65 ہزارکی سطح عبورکر گیا۔100 انڈیکس 572 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 190 پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 64 ہزار 617 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ادھر انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے کم ہو کر 280 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے