پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان ہے جہاں 100 انڈیکس نے آج نیا ریکارڈ بنایا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج کاروبار کے آغاز میں ہی 98 ہزار پوائنٹس سے اوپر چلا گیا۔اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 98 ہزار 592 پوائنٹس کی بلندی کو چھو گیا۔100 انڈیکس 1 ہزار 124 پوائنٹس کے اضافے سے 98 ہزار 452 پر آ گیا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 97 ہزار 328 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کا بھاو 16 پیسے کم ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 96 پیسے کا تھا۔
معیشت و تجارت
اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس 98 ہزار سے اوپر چلا گیا
- by Daily Pakistan
- نومبر 22, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 252 Views
- 1 سال ago

