مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پہلے بھی رکاوٹیں عبور کرکے اسلام آباد پہنچے ہیں، اس بار بھی پہنچیں گے۔انہوں نے پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے راستے میں حائل رکاوٹیں ہٹانے کے لیے پورا بندوبست کیا گیا ہے لیکن ہم پہلے کی طرح اس بار بھی تمام رکاوٹیں عبور کرکے اسلام آباد پہنچیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک واپسی کی کوئی گنجائش نہیں، بانی پی ٹی آئی اور سیاسی قیدیوں کو رہا کر کے مینڈیٹ واپس کرنا ہو گا۔بیرسٹر سیف نے یہ بھی بتایا کہ خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلی علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں قافلہ اسلام آباد پہنچے گا۔
پاکستان
اس بار بھی رکائوٹیں عبور کرکے اسلام آباد پہنچیں گے ، بیرسٹر سیف
- by Daily Pakistan
- نومبر 18, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 161 Views
- 9 مہینے ago