خاص خبریں

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا

جیل میں ہوں یا باہر پارٹی الیکشن جیتے گی،چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے گزشتہ روز کی تقریر کا اسکرپٹ مانگ لیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا کو آج ہی عمران خان کی تقریر کا اسکرپٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔الیکشن کمیشن آرٹیکل 204کے تحت عمران خان کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ الیکشن کمیشن پہلے ہی عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ الیکشن کمیشن پہلے ہی عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کی کاررورائی کررہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آن لائن ویڈیو کانفرنس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کے بارے میں غیر اخلاقی اور غیر شائستہ گفتگو کی۔دوسری جانب،الیکشن کمیشن نے بینچ کی عدم دستیابی پر عمران خان کے خلاف کل ہونے والے پانچ کیسز کو ڈی لسٹ بھی کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے