دنیا

امریکہ کا ایران پر مزید پابندیوں کا اعلان

امریکہ کا ایران پر مزید پابندیوں کا اعلان

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ اور وزیر مواصلات پر پابندی لگائی گئی ہے، امریکا کی جانب سے مزید ایرانی شہریوں پر بھی پابندیاں لگائیں گئی ہیں، پابندیوں کا شکار افراد کے امریکا میں موجود اثاثے ضبط ہوں گے۔
پابندیوں میں شامل افراد امریکی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکیں گے۔ امریکا کا موقف ہے کہ پابندیاں ایرانی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر لگائیں گئی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں میں شامل افراد کے امریکا میں موجود اثاثے ضبط ہوں گے، پابندیوں میں شامل افراد امریکی کمپنیوں سے کاروبار نہیں کرسکیں گے۔
انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ ایران میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں اب تک 133 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ کردستان سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اخلاقی پولیس نے 13 ستمبر کو ٹھیک سے اسکارف نہ پہننے پر گرفتار کیا تھا جو دوران حراست دم توڑ گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri