چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کا کہنا ہے کہ امید ہے انتخابی عمل بحفاظت مکمل ہو جائے گا۔اپنے ایک بیان میں سکندر سلطان نے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیوں کا کام ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے وزارت داخلہ کو کوئی ہدایات نہیں دے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے کہیں موبائل سروس کھول دی اور کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا، ہمارا نظام انٹرنیٹ پر منحصر نہیں ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔
خاص خبریں
امید ہے انتخابات کا عمل بخیریت و عافیت مکمل ہوگا، چیف الیکشن کمشنر
- by Daily Pakistan
- فروری 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 567 Views
- 9 مہینے ago