معیشت و تجارت

انٹر بینک ، کاروبارکے آغاز میں آج بھی ڈالر 17 پیسے سستا

انٹر بینک ، کاروبارکے آغاز میں آج بھی ڈالر 17 پیسے سستا

آج کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قدر گزشتہ روز کے کاروبار کے انٹربینک ریٹس پر برقرار رہی۔انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 50 پیسے ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 67 پیسے پر تھا۔واضح رہے کہ ڈالر ایک روز قبل اسی شرح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 130 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 428 پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 64,428 پوائنٹس پر بند ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے