صحت

اومی کرون کی شدت کم مگر اسے نظر انداز نہیں کرسکتے: سربراہ ڈبلیو ایچ او

اومی کرون کی شدت کم مگر اسے نظر انداز نہیں کرسکتے: سربراہ ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کے سربراہ کا کہنا ہےکہ کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی شدت کم ہے مگر اسے نظر انداز نہیں کرسکتے۔

عالمی ادارہ صحت کےڈائریکٹر ڈاکٹر ٹیڈروس نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ کورونا کی آئی ایچ یو قسم دنیا میں تیزی سے نہیں پھیل رہی تاہم اومی کرون کی شدت کم تو ہوسکتی ہے مگر اسے معتدل نہیں کہا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اومی کرون کی شدت کم ہونے کے باعث اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے لہٰذا ضروری ہے کہ دنیا بھر میں لوگوں کوکورونا ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ اومی کرون کے 80 فیصد مریض ایسے ہیں جن کی ویکسی نیشن نہیں کی گئی، 109 ممالک جولائی تک ویکسین فراہمی کاہدف حاصل نہیں کرپائیں گے، 36 ممالک 10 فیصد شہریوں کوبھی ویکسین فراہم نہیں کرسکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے