کراچی کے جناح ایئرپورٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے مسافر کا قیمتی سامان لوٹا کر فرضی شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والا شہری ایئرپورٹ اپنا بیگ بھول گیا تھا جس میں تیس لاکھ روپے کیس اور سونے کے سیٹ موجود تھے۔
شہری کو گھر پہنچ کر احساس ہوا وہ قیمتی سامان اور نوٹوں سے بھرا بیگ ایئرپورٹ پر ہی بھول آیا ہے جس انہوں نے ایئرپورٹ پولیس کو مطلع کیا۔
ایئرپورٹ نے شہری کا مسئلہ سنتے ہی لاکھوں روپے کیش اور سونے سے بھرا ہوا بیگ ایئرپورٹ سے وصول کیا اور شہری کو واپس لوٹا دیا۔
ایئرپورٹ پولیس کے اہلکار کا کہنا ہے کہ مسافروں کے جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔