پاکستان

ایس کے نیازی کی ساس اور رفع خان نیازی کی نانی کے انتقال پر عالمی سفارتکاروں کا گہرے رنج و غم کا اظہار

ایس کے نیازی کی ساس اور رفع خان نیازی کی نانی کے انتقال پر عالمی سفارتکاروں کا گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آبا(نوابزدہ شاہ علی)معروف صحافی، روز ٹی وی کے چیئرمین اور پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر سردار خان نیازی کی ساس کے انتقال پر متحدہ عرب امارات، آذربائیجان، ازبکستان اور فلسطین کے سفارتی نمائندوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزعابی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ یہ خبر سن کر انتہائی رنجیدہ ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ "اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔”

آذربائیجان کے سفیر خزار فرحادوف نے اپنے خط میں کہا کہ "آپ کی والدہ جیسی ہستی کی وفات پر ہمیں گہرا صدمہ ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور آپ کے خاندان کو اس کٹھن وقت میں حوصلہ دے۔”

ازبکستان کے سفیر علیشر تخطایف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ "ایک ماں جیسی شخصیت کا جانا نہ صرف آپ کے خاندان بلکہ اُن تمام لوگوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے جنہوں نے انہیں جانا۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے اور آپ کو صبر، برداشت اور ان کی خوبصورت یادوں سے تسلی عطا فرمائے۔”

فلسطین کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نادر الترک نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ "ہم اس دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو اس صبر آزما وقت میں حوصلہ عطا کرے۔”

ان تعزیتی پیغامات نے نہ صرف سفارتی تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کیا بلکہ یہ بھی ثابت کیا کہ سردار خان نیازی کی صحافتی خدمات اور شخصیت کو بین الاقوامی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے