فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حالیہ واقعے پر جاری اپنے مذمتی بیان میں پاکستان کا کوئی ذکر نہ کرکے بھارت کے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کو سخت دھچکا پہنچایا ہے۔ FATF کے غیر جانبدارانہ رویے نے بھارت کی جانب سے جھوٹ پر مبنی الزامات کی قلعی کھول دی ہے۔
بھارت کی جانب سے مسلسل کوشش کی گئی کہ پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا جائے، تاہم FATF کے بیان میں پاکستان کا نام نہ آنا نئی دہلی کی بدنیتی پر مبنی مہم کے منہ پر زوردار طمانچہ ثابت ہوا ہے۔ ماہرین اسے سفارتی سطح پر مودی سرکار کے لیے ایک بڑی شکست قرار دے رہے ہیں
مودی حکومت کی ”مظلومیت”کی حکمت عملی ناکام
بھارت کی جانب سے عالمی برادری کے سامنے خود کو دہشتگردی کا شکار ظاہر کرنے کی دیرینہ حکمت عملی کو FATF نے تسلیم کرنے سے انکار کیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اب عالمی ادارے بھارتی بیانیے کو بغیر ثبوت کے قبول کرنے کو تیار نہیں۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق FATF کی آئندہ رپورٹ میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی پر بھی روشنی ڈالی جائے گی، جو بھارت کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ رپورٹ میں پاکستان، امریکہ اور کینیڈا میں بھارتی خفیہ اداروں RAW اور NIA کے ذریعے دہشتگرد گروہوں کو کروڑوں ڈالر کی مبینہ فنڈنگ کا انکشاف متوقع ہے۔
پاکستان کی سنجیدہ کارروائیاں، بھارت کی بے حسی
پاکستان نے FATF کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اب تک 4,000 سے زائد دہشتگردوں کو سزائیں دلوائیں اور 12 کروڑ ڈالر سے زائد کے اثاثے منجمد کیے ہیں۔ اس کے برعکس بھارت میں راجوری حملے جیسے واقعات میں ملوث عناصر کو قومی ہیرو قرار دے کر اعزازات سے نوازا جا رہا ہے۔ یہ رویہ FATF کی شفافیت اور دوہرے معیار پر بھی سوالیہ نشان ہے۔
بھارتی این جی اوز کی فنڈنگ پر سوالیہ نشان
پاکستانی حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ FATF بھارت کی ان درجنوں این جی اوز کا بھی "میوچوئل ایویلیوایشن” کرے جو ہر سال مبینہ طور پر 220 ملین ڈالر خیرات کے نام پر دہشتگرد گروہوں کو منتقل کرتی ہیں۔ یہ تنظیمیں بھارت کے انتہا پسند حلقوں، بالخصوص سنگھ پریوار سے وابستہ ہیں، جن پر FATF کی خاموشی سامراجی تعصب کو ظاہر کرتی ہے۔
مطالبات اور عالمی برادری کی ذمہ داری
پاکستان نے FATF اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے خفیہ بجٹز، بالخصوص RAW اور NIA کے آپریشنل فنڈز کا بین الاقوامی آڈٹ کیا جائے۔ اگر عالمی برادری واقعی دہشتگردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو بھارت کی "دہشتگردی فیکٹری” کو مزید کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔
پاکستان
دنیا
ایف اے ٹی ایف نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا
- by Daily Pakistan
- جون 18, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 33 Views
- 1 دن ago
