پاکستان

ایمان مزاری کے بعد سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیاگیا ، وجہ کیابنی؟ جانیں

دہشتگردوں کی مالی معاونت کا الزام، علی وزیر 3 روز کیلیے پولیس کے حوالے

اسلام آباد سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کار سرکار میں مداخلت کرنے پر گرفتار کیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اسلام آباد پولیس کی تھانہ ترنول پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیری مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی گرفتاری کی بھی تصدیق کی تھی ۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ ایمان مزاری کو ان کے گھر سے گرفتار کیاگیا ہے ، اس سے قبل شیریں مزاری نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر )پر اپنی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی بیٹی ایمان مزاری کو خواتین پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس افراد گھر سے اغواءکرکے لے گئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے