پاکستان

ایم کیو ایم کا بڑا فیصلہ، بلدیاتی انتخابات کی روک تھام کیلئے درخواست دائر

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی کے حقوق اور حلقہ بندیوں کی درستی کے لیے پیپلزپارٹی کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے 12 فروری کو شہر میں دھرنے ک

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن فوری روکنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
ایم کیو ایم پاکستان نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لینا ضروری ہے، کیس کا فیصلہ کرنے سے پہلے ہمارا موقف بھی سنا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قانون سازی کے بغیر بلدیاتی ادارے بااختیار نہیں ہوسکتے، بلدیاتی قوانین میں ترامیم تک بلدیاتی الیکشن نہ کروائے جائیں۔
اس موقع پر رہنما ایم کیو ایم و سابق میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد الیکشن کا التواء ہرگز نہیں، فری اینڈ فیئر الیکشن ضروری ہیں، ہم نے 4 سال بےاختیار رہ کر گزارے۔
وسیم اختر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل درآمد اور الیکشن سے پہلے حلقہ بندیوں کی خامیوں کو دور کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri