پشاور:وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی 10ویں برسی کے موقع پرکہاہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کا دلخراش واقعہ ملکی تاریخ کا نہایت اندوہناک سانحہ ہے، اے پی ایس کا سانحہ ناقابل فراموش ہے جس نے ہر ایک آنکھ کو اشکبار کیا، اس اندوہناک سانحہ نے ملک میں دیر پا امن کی بنیاد رکھی۔
شہدائے اے پی ایس نے قربانی کی ایک ایسی داستان رقم کی جو کبھی فراموش نہیں کی جا سکے گی۔
اس سانحہ نے پوری قوم، حکومت اور اداروں کو مشترکہ دشمن کے خلاف متحد کر دیا، شہدائے اے پی ایس کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا، آج کا دن ہمیں اس المیہ کی یاد دلاتا ہے جب انسانیت کے دشمنوں نے ننھے اور معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کیا۔
خاص خبریں
اے پی ایس شہدائے کی قربانی کی داستان ناقابل فراموش : علی امین گنڈا پور
- by Daily Pakistan
- دسمبر 16, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 16 Views
- 6 گھنٹے ago