پاکستان

بانی پی ٹی آئی دوسروں کو کہتے تھے رسیدیں دکھا، آپ بھی رسید دکھا، احسن اقبال

بانی پی ٹی آئی دوسروں کو کہتے تھے رسیدیں دکھا، آپ بھی رسید دکھا، احسن اقبال

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی دوسروں کو کہتے تھے رسیدیں دکھا، آپ بھی رسید دکھاگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری تحائف کی رسید دکھا دیں آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا، جو شخص جوڈیشل ریمانڈ پر ہوتا ہے تو رہائی عدالت سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بھی بانی پی ٹی آئی کے بنائے جھوٹے کیس بھگتے، ہم نے مقدمے لڑ کر عدالتوں سے رہائی حاصل کی، باہر کسی کے پاں نہیں پڑے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت آئین و قانون کے دائرے میں جو مطالبہ ہوگا اس پر غور کرے گی، امید کرتا ہوں پی ٹی آئی کے دوست بھی کھلے دل سے مذاکرات کریں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سنجیدگی سے بات چیت کر رہے ہیں، ہم تحریکِ انصاف کو میثاقِ معیشت کی دعوت دیں گے، ہم چاہتے ہیں سڑکوں پر فساد اور انتشار نہ ہو۔وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی اڑان 5 سالہ منصوبہ ہے، ہماری آئی ٹی ایکسپورٹ کم نہیں ہوئیں، 34 فیصد بڑھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے