بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے: گورنر پنجاب

Friday, 3 January, 2025

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا راستہ بند نہیں ہونا چاہے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پی ایل ایف کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پسرور سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے جمہوریت کے خلاف سازشی عناصر کا راستہ بند کردیا ہے، آئینی بنچ کے قیام میں چیئرمین بلاول بھٹو کا تاریخی کردار ہے۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستانی عوام بلاول بھٹو کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے، سیاسی جماعتوں کے درمیان معاملات کا حل صرف اور صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے، کرم ایجنسی کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ کے پی کے حکومت کو اس مسئلہ پر فوری توجہ دینا ہوگی، بھٹو ازم کے منشور کو پنجاب کی ہر وکلا بار میں لے کر جائیں گے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں